Solution-of-islamic-problem


               ٹخنوں سے نیچے پاجامہ و غیرہ بہ نیت تکبر ناجائز ہے

   حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول

 اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس بندہ کی طرف نظر رحمت نہیں  فرمائے گا جس نے
اپنا تہبند اتراتے ہوئے گھسیٹا ۔ ۱۲م
 ۱۹۸۳۔ عن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : قال رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : مَنْ جَرَّ ثَوْبَہٗ مُخَیِّلَۃً لَمْ یَنْظُرِ اللّٰہُ اِلَیْہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ۔
                 حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے ازراہ تکبر اپنا لباس زمین پر گھسیٹا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی
 طرف نظر رحمت نہیں فرمائے گا ۔

                 حضرت عکرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما  کو دیکھا کہ تہبند باندھتے تو اپنے تہبند کا اگلا گوشہ اپنے قدموں پر رکھتے اور پیچھے کا کچھ حصہ اٹھا دیتے ،میں نے عرض کیا : آپ اس طرح تہبند کیوں باندھتے ہیں ؟ فرمایا :
میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کو اسی طرح تہبند باندھتے دیکھا ۔ ۱۲م

         حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا اور میرا تہبند اس وقت کچھ نیچا تھا ۔ فرمایا : اے عبد اللہ ! اپنے تہبند کواٹھائو !  میں نے اٹھا لیا پھر فرمایا اور اٹھائو!میں نے اور اٹھا لیاپھر میں اسی پر کاربند رہا،  بعض
لوگوں نے کہا :کہاں تک اٹھایا ؟فرمایا: نصف  پنڈلیوں تک ۔ ۱۲م

No comments:

Post a Comment